اورنگ آباد/مہاراشٹر، 22/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے ایک تھیٹر میں ’ہے رام ناتھورام‘ڈرامہ کے انعقاد کو لے کر سمبھاجی بریگیڈ اور شیوسینا کے درمیان مبینہ طور پر جھڑپ ہو گئی۔کل رات یہاں ڈرامہ اسٹیج ہونے والا تھا۔ذرائع کے مطابق،سمبھاجی بریگیڈ کو جب ڈرامہ کے اسٹیج کی اطلاع ملی تو انہوں نے تھیٹر کے اندر گھس کر اس کی مخالفت کی۔ان کا دعوی تھا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کرنے والے ناتھورام گوڈسے کو اس ناٹک میں عزت دی جارہی ہے۔ذرائع نے کہا کہ انہوں نے ڈرامہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔دونوں فریقوں کے تقریبا پانچ افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔